Contact Form

Name

Email *

Message *

Thursday, 18 October 2018

بریکنگ نیوز (نظم)

جاوید بلوچ

بریکنگ نیوز چلتی ہے
گرج دار ٹیون لگتی ہے
میں ریڈیو آن کرتا ہوں
سگریٹ انگلیوں میں ہے
اور ہونٹوں سے کش لگاتا ہوں
دھواں کتنا ہے کمرے میں
غروب آفتاب،میری آنکھوں میں جھلکتا ہے،
چشمہ بھی دھندلائے
جونہی شے سرخی میں پڑھتا ہوں
مجھے خود پہ ہنسی آئے
ہنسی کو حیران پاتا ہوں
لگائی ہے میری تصویر
لکھا ہے موٹے لفظوں سے
کہ نامعلوم کی فائرنگ سے ہلاکت ہوگئی ہے
زرا ٹہروں تو سوچھوں میں
نظام دائیں بازوں میں کیا کیا نہیں ہوتا
مگر مسجد سے اعلان موت کی آواز
اور دروازے پہ دستک ایک ساتھ ہوتے ہیں
کوئی معلوم سا ایک مجھے مار دیتا ہے
میری سیگریٹ
میرا چشمہ
اور یہ خبر پھلتی ہے
بریکنگ نیوز چلتی ہے

New one

خریدہ فاروقی کے خریدے گئے سوالات

جاوید بلوچ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے، ایک زمہ داری بھی اور ایک کھٹن راستہ بھی ہے جہاں چاپلوسی ءُ طاقت ور کا آشرباد ساتھ ہونا ایک داغ ہوتا ہے او...