Contact Form

Name

Email *

Message *

Thursday 4 July 2019

گوادر جیل بھرو تحریک

Javed Baloch

جموریت کی حسن  ہے کہ اس نظام میں عام عوام کا تعلق انکے نماٸندوں سے جڑا رہتا ہے اگر ایم پی اے یا ایم این اے کے پاس ان کے لیے وقت نہ بھی ہو تو وہ کم از کم اپنے ضلعی سطح پر امیدواروں کے در پر تو جاسکتے ہیں، عام عوام اپنی پریشانیاں، دکھ اور تکالیف انھیں سنا سکتے ہیں

مگر جس معاشرے میں عوامی نماٸندوں کی حیثیت محض سرکاری ایام کیلے لوگ جمع کرانا ہو اور انھیں ریلی کی شکل میں سڑکوں پر گزارکے یہ ثابت کرانا ہو کہ کس نے زیادہ بندے لاٸے تھے، وہاں ایک معمولی لاٸن مین انکی فون نہ اٹھاٸے تو کونسی بڑی بات؟

سی پیک شہر گوادر ہر اعتبار سے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کیلیے اہمیت کا عامل ہے اس کو کبھی سنگاپور تو کبھی ہانگ کانگ اور کبھی دبٸی بنانے کی خبریں اب بھی اخبارات کی لیڈ اور سُپر لیڈ کی احیثیت سے چھپ رہی ہیں مگر یہاں کے امیدوار، نماٸندے، عوام اور عوام کا وٶٹ کس قدر سستا اور فضول ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگا لیجٸے کہ یہاں آل پارٹیز کی بے بسی ہر چند ہفتوں بعد کسی نہ کسی دھرنہ، عوامی اجتماع یا کریمک کے ہوٹل میں چاٸے پیتے بے بس کلمات اور گفتگو میں جھلکتی نظر آتی ہے
انکا ہمیشہ سے یہی گلہ اور رونا جاری ہے کہ ناں انھیں ترقیاتی کاموں اور پروجکٹس  سے متعلق اعتماد میں لیا جاتا ہے اور نا ہی انھیں بحیثیت عوامی نماٸندگان معلومات دی جاتی ہے کہ اس بدقسمت سرزمین کے ساتھ کیا کیا جارہا ہے الٹا آٸے دن کے وی آٸی پیز اور باہر سے آٸی ہوٸی وفود نے انھیں ذہنی اذیت کا شکار اور نفسیاتی مریض بنایا ہے


ویسے تو سال کے بارہ مہینوں مگر بالخصوص گرمیوں میں ہمسایہ ملک ایران سے آنے والی بجلی کو دیکھنے کیلیے یہ سی پیک کا شہر ترستا ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے مقامی دکاندار و ماٸیگیروں کو اس قدر کرب میں مبتلا کیا ہے کہ اب وہ احتجاجی دھرنوں سے تنگ آکر خود گرفتاریاں دےرہے ہیں، عوامی نماٸندوں کیلیے چونکہ شہر کی سڑکوں پہ نکلنا وی آٸی پیز کیلیے دشواریاں پیدا کرسکتی ہیں اور اس سے ملکی اور غیر ملکی تاجروں کے کاروبار اور سی پیک ماثر ہوسکتے ہیں، اس لیے مقامی آل پارٹیز نماٸندے، انجمن دکانداران (جسے مقامی لوگ انجمن تاجران کہتے ہیں) سب جیل بھرو تحریک کا حصہ بنے ہوٸے ہیں اور اس وقت اپنی بے بسی لیٸے اور  وٶٹ کی طاقت کا سوال لیے جیل خانے میں بے گناہ اسیرن بنے ہوٸے ہیں

آل پارٹیز کا پولیس اسیشن خود ساختہ گرفتاری


اگر بجلی اس شہر کا ایک بہانہ نہیں تو بس ایک وجہ ہے ان تمام وجوہات کا جنھوں نے نماٸندوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ یہ ثابت کراٸیں کہ وہ عوامی نماٸندے ہیں اگر انکے ووٹرز کیلیے سمندر جانا اور اپنا رزق تلاش کرنا ممنوعہ ہے، پانی، تعلیم، صحت اور ہر بنیادی ضرورت زندگی انکی پہنچ سے دور رکھا جاۓ تو کیا وہ اس سی پیک شہر سے ناکام نماٸندے بن کر ایک کھیل تماشہ والی سسٹم میں بس تالٕیاں بجاتے رہیں؟


جس طرح آج اس دھرتی سے جڑا ہر میٹنگ سے انھیں دور رکھا جاتا ہے، کسی اور شہر سے آکر لوگ یہاں کے فیصلے کرتے ہیں، تو کیا کل وہی لوگ یہاں کی نماٸندگی بھی کرینگے؟


اصل میں یہ جیل بھرو تحریک ایک لمبی خاموشی، بے بسی اور ذہنی اذیت کا پرامن ترین نتیجہ ہے جو شدت میں ہوتے ہوۓ بھی پرامن ہے اسے وٶٹ کی تقدس اور جموریت کی کتاب سے پڑھ کر سمجھنے کی ضرورت ہے ورنہ یہ شہر مزید نفسیاتی مساٸل کے سبب لاعلاج بنتا جاۓ گا

By @javedGwadari

No comments:

Post a Comment

New one

خریدہ فاروقی کے خریدے گئے سوالات

جاوید بلوچ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے، ایک زمہ داری بھی اور ایک کھٹن راستہ بھی ہے جہاں چاپلوسی ءُ طاقت ور کا آشرباد ساتھ ہونا ایک داغ ہوتا ہے او...