Contact Form

Name

Email *

Message *

Monday, 16 July 2018

عورت کا ووٹ

جاویدبلوچ
Twitter @JavedGwadari

ہمارے معاشرے میں عورت کو عزت اور مقام دینے کیلیے اسے ماں، بہن، بیٹی یا بیوی تصور کرنا لازمی ہے عورت بحیثیت عورت عزت سے دور بے پردگی اور کوئی فحش چیز محسوس کی جاتی ہے، اسی لیے یونیورسٹیز کی تعلیم یافتہ لڑکیاں بھی اپنی بقاء اور مردوں کے معاشرے میں مردوں کے بیان کردہ عزت کو تسلیم کرکے اپنے کلاس فیلوز کو بھائی کہہ کر ہی پکارتی ہیں

ان دنوں پاکستان میں الیکشن کی گہما گہمی ہے فاطمہ جناح سے لیکر عاصمہ اور گل بخاری تک اور بلکیں ریحام خان کو بھی شامل کردیتے ہیں اور قندیل بلوچ کو بھولنے کی کوشش کرکے آج کی عورت کی مقام اور اس کے حق رائے دئی کا تھوڑا سا تجزیہ کرتے ہیں اور خصوصا بلوچستان کے تناظر میں

یہاں کچھ سوال پیدا ہوتے ہیں کہ کیا بلوچستان کی عورتیں ووٹ کاسٹ کرتی ہیں؟ اگر ہاں تو کس بنیاد پر کرتی ہیں؟ اور ایک فضول سا سوال یہ بھی شامل کردیتے ہیں کہ کیا بلوچستان کی عام عورت کو ووٹ کاسٹ کرنا  چائیے بھی یا نہیں؟

چونکہ ووٹ ہر کسی کے پاس ایک امانت ہوتی ہے جسے وہ صحیح حقدار تک پہنچاتی ہے اور اپنے طاقت اور جمہوریت کو مظبوط بناتی ہے مگر بلوچستان میں کتنے ایسے علاقے ، گاؤں اور شہر  ہونگے جہاں خواتین کے شناختی کارڈز نہیں ہیں کیونکہ نادرہ کے سخت مگر پھر بھی اپروچ والوں کیلیے آسان شرائط جہاں نمائندوں کے دستخط، فلاں کے دستخط وغیرہ لینا ہوتے ہیں وہاں ایک خاتون جس کیلیے گھر کی چار دیواری ہی عزت، شرافت اور عظمت کی نشانی سمجھی جاتی ہے اس کے لیے اتنی خواری کرے کون اور کوئی ایک شناختی کارڈ بنوائے؟

اب اگر کسی کی شناختی کارڈ ہے بھی تو وہ ووٹ کس کو دیگی؟ کیا وہ جسے ووٹ دینے جارہی ہے اسے جانتی ہے؟ کبھی اس سے اس کا واسطہ پڑا ہے؟ اس کے منشور سے آگاہ ہے؟ کل کو اس کے دفتر، گھر یا اپنے نمائندے کی نمبر تک ملائیگی؟ اگر ان سب کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی تو وہ ووٹ دے کیوں؟

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابات کیلیے خواتین کو ہر صورت مساوی موقع ملنا چاہیے مگر آج تک کسی جلسے میں جتنے مرد اتنی عورتیں نہیں دیکھی گئی ہیں ، اُن کے الگ جلسے بھی نہیں کرائے گئے

ایک عام عورت ووٹ کے دن گھر سے نکل کر ایک رش والی جگہ جہاں تمام مرد ووٹر کھڑے ہوں وہاں جاکر ووٹ کاسٹ کرے لیکن ایک سوال یہ اٹھتا ہے جو پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر  تھوڑا سا اُٹھایا بھی گیا تھا کہ کیا ان نمائندوں کے اپنے گھر کی عورتیں ووٹ دینے نکلتی ہیں؟
اگر نہیں تو کوئی اور کیوں نکلے اور اپنا ووٹ کاسٹ کرے؟ یہ بات شاید معمولی سی ہو مگر خواتین ووٹر کی رجسٹریشن، پولنگ تک جانا ، کس امیدوار کو ووٹ دینا اور کیوں دینا؟ یہ تمام کسی نہ کسی کی تو زمہ داری ہے کہ آگاہی پہنچائے وگر نہ جائیداد کی طرح عورت کا ووٹ بھی گھر کے مرد کا ہوگا اسی کی مرضی سے ہوگا اگر ہوا تو...
باقی رہی بات نمائندگان کے اپنے گھر کی خواتین ووٹوں کی مجھے نہیں لگتا کوئی بھی ایسا کچھ قانوناً ہوگا کہ اس کی چان بین ہوسکے اور ایکشن لیا جائے...

No comments:

Post a Comment

New one

خریدہ فاروقی کے خریدے گئے سوالات

جاوید بلوچ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے، ایک زمہ داری بھی اور ایک کھٹن راستہ بھی ہے جہاں چاپلوسی ءُ طاقت ور کا آشرباد ساتھ ہونا ایک داغ ہوتا ہے او...